منہاج القرآن کی مسجد میں کرسچین اپنی عبادت کس دلیل کے تحت کرتے ہیں؟

سیرت کی کتب میں یہ واقعہ مذکور ہے کہ نجران کے عیسائیوں کا وفد مدینہ منورہ آیا، وفد میں 60 افراد تھے۔ جب وہ مدینہ منورہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز ادا کر چکے تھے۔ یمنی کپڑوں میں ملبوس، قبائیں اور چادریں لپٹے ہوئے، کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے انہیں دیکھ کر کہا کہ ہم نے ان جیسا وفد نہیں دیکھا۔ ان کی نماز کا وقت ہو گیا، وہ اٹھے اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے لگے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا انہیں چھوڑ دو، انہوں نے مشرق کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی۔

– السيرة النبوية ج 2 / 224
– الطبقات الکبری ج 1 / 357
– البداية والنهاية ج 5 / 51
– الروض الانف شرح سيرت ابن هشام

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ پہ آنے والے مسیحی مہمانوں کو مسجد میں عبادت کی اجازت دینا ہرگز کوئی غیرشرعی عمل نہیں بلکہ سنت رسول کی اتباع ہے۔